ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جموں و کشمیر کے انتظامی عملے میں بھاری ردوبدل،31افسران کا تبادلہ

جموں و کشمیر کے انتظامی عملے میں بھاری ردوبدل،31افسران کا تبادلہ

Sun, 30 Apr 2017 02:57:32    S.O. News Service

جموں:29/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کچھ دن پہلے ہوئی پی ایم نریندر مودی سے محبوبہ مفتی کی ملاقات کے بعد اب محبوبہ حکومت سخت نظر آ رہی ہے ملاقات کے بعد محبوبہ نے جموں و کشمیر کے انتظامی عملے میں بھاری ردوبدل کرتے ہوئے وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری بی بی ویاس کو ریاست کا چیف سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ 31 دیگر افسران کے تبادلے بھی کئے گئے۔ یہاں کابینہ کے اجلاس میں لئے گئے فیصلے کے مطابق، 1986 بیچ کے آئی اے ایس افسر ویاس، بی آر شرما کی جگہ لیں گے۔ شرما اب انتظامی معاملات میں وزیر اعلی کے مشیر کے طور پر کام کریں گے۔ وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ایسے وقت میں یہ ردو بدل کیا ہے جب ریاست میں قانون کے علاوہ حالات مسلسل خراب ہو رہے ہیں اور ترقیاتی اسکیموں کو لاگو کرنے میں بہت دیر ہو رہی ہے۔ گزشتہ ایک سال سے وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری کے طور پر کام کررہے ویاس کو کامیاب ایڈمنسٹریٹر سمجھا جاتا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اپنے نئے کردار میں وہ ریاست کی انتظامیہ کو سدھاریں گے۔ویاس اس سے پہلے جموں و کشمیر کے گورنر اور سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کے بھی پرنسپل سکریٹری رہ چکے ہیں، وہ محکمہ خزانہ کے پرنسپل سکریٹری سمیت دیگر اہم عہدوں پر رہے ہیں۔


Share: